4 اپریل 2013
وقت اشاعت: 6:18
کوئٹہ: سینئر وکیل صلاح الدین مینگل اغواء کیخلاف وکلاء کا عدالتی بائیکاٹ
جیو نیوز - کوئٹہ… سینئر وکیل اور سابق ایڈووکیٹ جنرل صلاح الدین مینگل کے اغواء کیخلاف وکلاء کی جانب سے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا جارہا ہے۔سینئیر وکیل صلاح الدین کی کی اغوا کے خلاف بلوچستان بار ایسوسی ایشن اور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن سمیت دیگر وکلا تنظیموں کی جانب سے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا جارہا ہے، جس کے نتیجے میں وکلا عدالتوں میں پیش نہیں ہورہے ، بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے صدر رحمت اللہ نے صلاح الدین مینگل کی اغوا کی مزمتی کرتے ہوئے کہا کہ آج بجے بی بی اے کی جنرل باڈی کا اجلاس ہے جس میں صلاالدین مینگل کی اغوا اور عدالتوں کے بائیکاٹ سے متعلق آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائیگا۔ سپریم کورٹ کے وکیل اور سابق ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان صلاح الدین مینگل کو نامعلوم مسلح افراد نے سریاب کے علاقے سیاغوا کر کے لے گئے تھے۔