تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 اپریل 2013
وقت اشاعت: 8:58

لاہورمیں حاجی کیمپ کی خستہ حال عمارت

جیو نیوز - لاہور…لاہور میں عازمین حج کو سہولتیں فراہم کرنے کیلئے قائم حاجی کیمپ خود سہولتوں کو ترس رہا ہے ، کیمپ کی خستہ حال عمارت عدم توجہ کا رونا رورہی ہے،11 کنال سے زائد رقبے پر قائم لاہور کاحاجی کیمپ ہزاروں عازمین حج کو سہولتیں فراہم کرنے والا ادارہ ہے ، دو ماہ کے حج سیزن کے بعد اس کی حالت زار دیکھی نہیں جارہی ، ڈائریکٹر حج پنجاب سعید احمد ملک نے جیونیوز کو بتایا کہ کیمپ کی حالت بہتر بنانے کیلئے وزارت مذہبی امور نے متروکہ وقف املاک بورڈ کو ایک کروڑ چالیس لاکھ روپے ادا کردیئے ہیں جبکہ کرائے کی مد میں ایک کروڑ ساٹھ لاکھ روپے ابھی واجب الادا ہیں، یہ واجبات 1999 ء سے 2012 ء تک کے ہیں۔اجاڑ بیابان ، ٹوٹی پھوٹی عمارت ، سیوریج کا کوئی انتظام نہیں ، گرد سے اٹی گراوٴنڈ ، ٹوٹے باتھ رومز حاجی کیمپ کی ابتر صورتحال کے گواہ ہیں۔ یہاں ایک سو عازمین حج کے قیام گنجائش ہے ، مگر عازمین بھی یہاں ٹھہرنے سے کتراتے ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.