تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 اپریل 2013
وقت اشاعت: 9:8

ٹیکس نمبر نہ رکھنے والے انتخابی امیدواروں کی تعداد9 ہزار ہونیکا امکان

جیو نیوز - اسلام آباد…انتخابات میں حصہ لینے والے 7 ہزار سے زائد امیدواروں کے پاس قومی ٹیکس نمبر نہیں ہیں۔ تمام کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل ہونے تک ایسے امیدواروں کی تعداد 9 ہزار تک پہنچنے کا امکان ہے۔دی نیوز کے ایڈیٹر انوسٹی گیشن انصار عباسی کی رپورٹ کے مطابق منگل تک 8ہزار میں سے چار ہزار امیدواروں کے پاس این ٹی این نمبر نہ ہونے کا پتہ چلا۔ بدھ کو 13200 کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل ہوئی۔ جس کے بعد پتہ چلا کہ7294 امیدوار ایسے ہیں جن کے پاس قومی ٹیکس نمبر،این ٹی این نہیں ہے اور وہ ٹیکس ادا نہیں کرتے، اس طرح کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے ٹیکس نادہندہ امیدواروں کی تعداد 50 فیصد سے تجاوز کرگئی ہے۔3ہزارسے کچھ زیادہ کاغذات نامزدگیوں کی جانچ پڑتال کا کام باقی ہے۔ 16500کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل ہونے تک این ٹی این نمبر سے محروم ٹیکس نادینے والے امیدواروں کی تعداد 9ہزار سے تجاوز کرجانے کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق رٹرننگ افسران کو ٹیکسیشن کے تکنیکی معاملات سمجھنے میں دشواری کا سامنا ہے۔ رٹرننگ افسران کی جانب سے ٹیکس امور کے بارے میں رہنمائی کیلئے الیکشن کمیشن کو متواتر ٹیلیفون کئے جارہے ہیں۔ ذرائع کا کہناہے کہ ٹیکس امور کے بارے میں تمام رٹرننگ افسران کو رہنمائی فراہم نہ کرپانا الیکشن کمیشن کی ناکامی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رٹرننگ افسران کو جس طرح کا کام سونپا گیا ہے وہ 7دنوں کی جانچ پڑتال کی مدت میں نہیں ہوسکتا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.