تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 اپریل 2013
وقت اشاعت: 9:38

جعلی ڈگری:عاقل شاہ کوایک سال قیداور3 ہزار جرمانے کی سزا

جیو نیوز - پشاور…جعلی ڈگری کیس میں سابق وزیرکھیل خیبر پختونخواعاقل شاہ کو 1سال قیداور3 ہزار جرمانے کی سزا سنادی گئی۔پشاورکے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شبیرخان کی عدالت میں سابق صوبائی وزیرکھیل عاقل شاہ کی ڈگری سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،جس کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا گیا تھا۔ سابق صوبائی وزیرکھیل عاقل شاہ عدالت میں پیش ہوئے۔ عاقل شاہ کے وکیل عبدالطیف آفریدی نے کیس سے متعلق سپریم کورٹ کے بعض فیصلوں کی کاپی عدالت میں جمع کروائی ۔ بعد ازاں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شبیرخان سابق وزیرکھیل خیبر پختونخواعاقل شاہ کو 1سال قیداور3 ہزار جرمانے کی سزا سنادی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.