4 اپریل 2013
وقت اشاعت: 9:48
کراچی بے امنی کیس:سپریم کورٹ کا 7دن میں تمام نوگوایریاز ختم کرنیکا حکم
جیو نیوز - کراچی …کراچی بے امنی کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے 7دن میں تمام نوگوایریاز ختم کرنے کا حکم دیا ہے اور پولیس اور رینجرز کی رپورٹس مسترد کردی ہیں۔عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ چیف سیکریٹری،پولیس، رینجرز سربراہان کے ساتھ ایک ہفتے میں نوگوایریاز ختم کریں ،چیف سیکریٹری دستخط کرکے سرٹیفکیٹ دیں کہ شہر میں اب کوئی نو گو ایریا نہیں،چیف سیکریٹری سندھ کراچی میں امن وامان کے ذمیدار ہیں ،شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنائیں ۔چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں جناب جسٹس جواد ایس خواجہ، جناب جسٹس خلجی عارف حسین، جناب امیرہانی مسلم اور جناب جسٹس اعجاز افضل خان پر مشتمل لارجر بنچ کراچی بے امنی کیس کی سماعت کررہا ہے ۔ آج سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے کراچی میں نو گوایریاز سے متعلق سندھ پولیس کی رپورٹ مسترد کردی، چیف جسٹس نے ریمارکس دیے ہیں کہ لگتا ہے نوگوایریاز سے متعلق رپورٹیں ڈرائنگ روم میں بیٹھ کر تیار کی گئیں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اگر پولیس کہتی ہے نو گوایریاز نہیں ہیں تو اب جتنے قتل ہونگے پولیس اپنے نام پر ایف ائی ار کٹوائے، فراہم کی جانے والی رپورٹ کاغزی کارروائی اور عدالت کے آنکھوں میں دھول جھوکنے کے مترادف ہے، جس دن رینجرز اور پولیس سنجیدگی سے طے کرلے امن ہوجائے گا، عدالت میں پیش کی گئی پولیس کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لیاری اور اس کے مضافات اور کھارادر، عید گاہ ، لیاری ، گارڈن چاکیواڑہ ، کلری کلاکوٹ سے بیرئر ہٹادیئے گئے۔