تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 اپریل 2013
وقت اشاعت: 10:38

پیپلزپارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کی34 ویں برسی

جیو نیوز - لاڑکانہ …پیپلزپارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کی آج34 ویں برسی منائی جارہی ہے۔ اس موقع پرگڑھی خدا بخش میں پیپلزپارٹی اور پیپلزپارٹی شہید بھٹو کے کارکن اپنے قائد کے مزار پر فاتحہ خوانی کررہے ہیں۔آج صبح المرتضیٰ ہاوٴس لاڑکانہ اور گڑھی خدا بخش بھٹو میں قرآن خوانی اور ذوالفقار بھٹو کو ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی ہوئی۔ پیپلز پارٹی اور پیپلزپارٹی شہید بھٹو کے کارکن بڑی تعداد میں ذوالفقار علی بھٹو کے مزار پر فاتحہ خوانی کررہے ہیں۔ ذوالفقار علی بھٹو کی 34 ویں برسی کے سلسلے میں پیپلزپارٹی شہید بھٹو کی جانب سے گڑھی خدا بخش بھٹو میں تعزیتی جلسہ بھی منعقد ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.