تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 اپریل 2013
وقت اشاعت: 13:18

شیر شاہ کی طالبات کیلئے علاقے میں ہی امتحانی مرکز بنانے کا مطالبہ

جیو نیوز - کراچی … شیر شاہ کے مکینوں نے میٹرک بورڈ اور اعلیٰ حکام سے پر زور اپیل کی ہے کہ ان کی بچیوں کے امتحانی مراکز نزدیکی علاقے کے اسکولوں میں بنائے جائیں۔ کیما ڑی ٹاوٴن کی سب سے بڑی یو سی شیر شاہ میں 25سے زائد سیکنڈری اسکول ہیں اور عرصہ دراز سے لڑکیوں کا امتحانی سینٹر علاقے یا کسی نزدیکی اسکول میں بنایا جاتا تھا لیکن رواں برس شیر شاہ میں لڑکیوں کا کوئی امتحانی سینٹر نہیں بنایا گیا جس سے 800 سے زائد طا لبات کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ کراچی میں امن و امان کی صورتحال اور ٹریفک جام کے مسائل کی وجہ سے والدین خوفزدہ ہیں اور وہ اپنی بچیوں کو علاقے سے باہر بھیجنے کو تیار نہیں۔ انہوں نے میٹرک بورڈ انتظامیہ اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ شیر شاہ کے ہی کسی اسکول کو لڑکیوں کیلئے امتحانی مرکز بنایا جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.