4 اپریل 2013
وقت اشاعت: 13:38
لاہور: مغوی انجینئر قتل، لاش نالے سے مل گئی، 3 ملزمان گرفتار
جیو نیوز - لاہور … لاہور سے اغواء کئے گئے او جی ڈی سی ایل کے انجینئر کی لاش نالے سے مل گئی، پولیس نے خاتون سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ڈی ایس پی اطہر فاروق کا کہنا ہے کہ او جی ڈی سی ایل کے انجینئر کو اغواء کے بعد قتل کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے ،خاتوم سمیت تینوں ملزمان نے مغوی انجینئر کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔ پولیس کے مطابق کچھ روز قبل او جی ڈی سی ایل کے انجینئر کو اغواء کیا گیا جس کے بعد تاوان کی رقم تو نہیں مانگی گئی تاہم ملزمان مغوی کے کریڈٹ کارڈ سے رقم نکلواتے رہے، تحقیقات کے بعد شک ہونے پر تینوں ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے دوران تفتیش مغوی انجینئر کے قتل کا اعتراف کیا جس کے بعد لاش ایک نالے سے برآمد کرلی گئی۔