4 اپریل 2013
وقت اشاعت: 15:38
ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ سعود مرزا ڈی جی ایف آئی اے تعینات
جیو نیوز - اسلام آباد … ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ سعود مرزا کو ڈی جی ایف آئی اے تعینات کردیا گیا ۔ وزارت داخلہ نے ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ سعود مرزا کو ڈی جی ایف آئی اے تعینات کردیا ہے۔ واضح رہے کہ نگراں وزیر داخلہ ملک حبیب خان نے پریس کانفرنس میں اعلان کیا تھا کہ انہوں نے وزیراعظم سے پاسپورٹ، ایف آئی اے اور نیکٹا کے ڈی جیز سمیت آئی جی اسلام آباد کو ہٹانے کی منظوری لے لی ہے ۔