4 اپریل 2013
وقت اشاعت: 18:38
کراچی : تاجروں کے اغواء میں ملوث 2 ملزمان صدر سے گرفتار
جیو نیوز - کراچی … کراچی کے علاقے جوڑیا بازار سے تاجروں کے اغواء میں ملوث 2 ملزمان کو صدر سے گرفتار کرلیا گیا۔ ایس ایس پی اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ فاروق اعوان کا کہنا ہے کہ صدر کے علاقے میں کارروائی کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جن کے قبضے سے اسلحہ و دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔ فاروق اعوان کے مطابق گرفتار ملزمان جوڑیا بازار کے تاجروں سمیت کئی افراد کے اغواء میں ملوث ہیں۔