تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 اپریل 2013
وقت اشاعت: 19:38

جماعت اسلامی ملکی پالیسیوں میں بنیادی تبدیلیاں لائے گی،لیاقت بلوچ

جیو نیوز - لاہور…جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف ،ورلڈ بنک اور بیرونی قرضوں پر انحصار کی بجائے تاجر،ہنرمند اور مقامی ماہرین پر اعتماد کریں گے، لاہور میں خواتین کنونشن اور تاجروں کے ساتھ اجلاس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی خارجہ،داخلہ اور معاشی پالیسیوں میں بنیادی انقلابی تبدیلیاں لائیں گے ،عام انتخابات میں عوامی امنگوں اور جذبات کی ترجمانی کے لیے جوہری کردار ادا کرینگے،انہوں نے کہا کہ خواتین آبادی اور ووٹرز کا نصف ہیں،فلاحی نظام کے لیے فیصلہ کن کردار ادا کرینگے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.