4 اپریل 2013
وقت اشاعت: 19:38
بیورو کریسی میں تقرر، تبادلے اور ترقیاتی جاری
جیو نیوز - اسلام آباد … بیورو کریسی میں تقررو تبادلے جاری ہیں، 2 جوائنٹ سیکریٹریز اکنامک افیئرز ڈویژن علی رضا بھٹہ اور افضل لطیف کا تبادلہ کرکے خدمات پنجاب حکومت کے سپرد کردی گئیں۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے نوٹی فکیشنز کے مطابق ڈی آئی جی ٹریننگ موٹر وے شاہد یار خان کو بھی گریڈ 20 سے گریڈ 21 میں ترقی دے کر اے این ایف میں تعینات کردیا گیا ہے۔ موٹر وے پولیس ٹریننگ اسکول شیخوپورہ رائے الطاف حسین کو گریڈ 21 میں ترقی دے کر پنجاب پولیس میں تبادلہ کر دیا گیا ہے۔ آر پی او شیخوپورہ ذوالفقار احمد چیمہ کو گریڈ 21 میں ترقی دے دی گئی ہے۔