4 اپریل 2013
وقت اشاعت: 19:38
مخصوص حلقہ بندیاں ووٹ بینک تقسیم کرنے کی سازش ہے،ایم کیو ایم افریقہ
جیو نیوز - جوہانسبرگ…متحدہ قومی موومنٹ ساؤتھ افریقہ کے زیر اہتمام ایم کیوایم کے 29ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں جوہانسبرگ کے مقامی ہال میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ یونٹ کمیٹی کے ارکان و کارکنان اور پاکستانیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی جس میں بزرگ، خواتین ، نوجوان ،اور بچے شامل تھے ۔تقریب سے ایم کیوایم ساؤ تھ افریقہ یونٹ کمیٹی کے ارکان نے ایم کیوایم کے 29 ویں یوم تاسیس کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ قائد تحریک الطاف حسین نے11 جون 1978ء کو اے پی ایم ایس او کی شکل میں جو پود ہ لگایا تھا وہ آج متحدہ قومی موومنٹ کی شکل میں ایک تنا ور درخت بن چکا ہے جس کی شاخیں پورے پاکستان کے علاوہ دنیا بھر میں پھیل چکی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم ملک سے جاگیر دارنہ ،سردار انہ،وڈیر انہ اور مورثی سیاست کاخاتمہ اور غریب متوسط طبقہ کی حکمرانی چاہتی ہے تاکہ ملک میں بسنے والے حقوق سے محروم تمام طبقہ سے تعلق سے رکھنے والے غریب متوسط طبقہ کی حکمرانی قائم ہو اور ان کو بنیادی حقو ق میسرہوں ۔کمیٹی کے ارکان نے مزید کہا کہ کراچی میں مخصوص نشتوں پر حلقہ بندیاں دراصل ایم کیوایم کے ووٹ بینک کو تقسیم کرنے کی سازش ہے مگر حق پرست عوام اپنے اتحاد سے انتخابات میں ایم کیوایم کو بھاری تعداد میں میں ووٹ دیکر اس سازش کو ناکام بنادیں گے ۔انہوں نے کارکنان پر زور دیا کہ وہ تنظیمی لڑ یجر کا زیادہ سے زیادہ مطالہ کریں اور نظم ضبط کے مطابق تنظیمی کام کو عام کریں اور الطاف حسین کے پیغام حق پرستی کو ساؤ تھ افریقہ میں مقیم پاکستانیوں تک پہنچانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں ۔ تقریب سے مقامی صحافی خالد شاہ نے بھی خطاب کیا ۔