تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 اپریل 2013
وقت اشاعت: 20:28

کراچی ٹریفک پولیس کو یکم مئی سے جدید آلات دینے کا فیصلہ

جیو نیوز - کراچی …کراچی میں یکم مئی سے ٹریفک پولیس کوالیکٹرونک آلات دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، الیکٹرونک آلات میں ڈرائیورکے لائسنس اور چالان کی مکمل ہسٹری ہوگی۔ ڈی آئی جی ٹریفک عبدالخالق شیخ نے جیو نیوز کو بتایا کہ شہر میں بے ہنگم ٹریفک کے تدارک اور ڈرائیورز کو قانون کی خلاف ورزی سے روکنے کے لیے مختلف اقدامات کیے جارہے ہیں۔ اس سلسلے میں سینٹرل پولیس آفس میں ایک ایسا ڈیٹا بنک بنایا جارہا جس میں کراچی سے اب تک جاری ہونے والے تمام الیکٹرانک لائسنسز اور چالانوں کا اندراج کیاجارہا ہے، اس سلسلے میں شہر کے 55سیکشن آفسز میں کمپیوٹر نصب کیے جارہے ہیں۔ جس کو انٹرنیٹ اور سیٹلائٹ سے منسلک کیاجارہا ہے۔ اسکے علاوہ 55جدید اور چھوٹے آلات بھی منگوائے جارہے ہیں جنھیں ہاتھوں پر رکھ کر استعمال کیا جاسکے گا۔ ڈی آئی جی ٹریفک کے مطابق ڈیوائسزکے ذریعے آن لائن سہولت کے باعث لائسنس ہولڈرکاڈیٹامرکزی ڈیٹابینک سے چیک کیاجائے گا اور اس طرح سڑک پرکھڑا سارجنٹ چندلمحات میں لائسنس ہولڈرکی ہسٹری چیک کرلے گا، عبدالخالق شیخ کے مطابق آن لائن سسٹم کیلیے مقامی موبائل فون کمپنی سے بات چیت مکمل کرکے ٹریفک پولیس افسران کی تربیت کا عمل بھی شروع کردیا گیا ہے اور یہ جدیدنظام یکم مئی سے فعال کردیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.