تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 اپریل 2013
وقت اشاعت: 20:28

پنجاب یونیورسٹی: میٹرک اور انٹر کی اسناد دیکھے بغیر ڈگریوں کی تصدیق

جیو نیوز - لاہور…پنجاب یونیورسٹی کا کارنامہ!ڈگری کی تصدیق کیلیے جاری کیاگیاپنجاب یونیورسٹی کافارم جیونیوزکومل گیا۔میٹرک اور انٹر کینتائج کو دیکھے بغیر سیاستدانوں کی ڈگریوں کی تصدیق کردیں ۔ پنجاب یونیورسٹی کو گذشتہ روز مسلم لیگ ن کی جانب سے ایک خط موصول ہوا جس میں 98 سیاسی رہنماوٴں کے کوائف تصدیق کے لیے بھیجے گئے،پنجاب یونیورسٹی نے ذمہ داری دکھاتے ہوئے ایک ہی دن میں 82 افراد کی بی اے کی ڈگری کی تصدیق کی، جبکہ ان میں سے اکثریت کے میٹرک اور انٹر کے رزلٹ کارڈ اوراسناد کوائف میں موجود نہیں تھیں،یونیورسٹی کی ڈگری تصدیق فارم میں یہ بات لازم قرار دی گئی ہے کہ امیدوار اپنے پرانے ریکارڈ لازمی دیں،اور ان ریکارڈز پردو افراد سے تصدیق بھی لازمی کروائیں۔عام افراد کے لیے یہ شرط لازم ہے تاہم پنجاب یونیورسٹی نے خود سیاستدانوں کو اس شرط سے مبراء قرار دیدیا، اس حوالے سے پنجاب یونیورسٹی کے کنٹرولر امتحانات اور ڈپٹی رجسٹرار سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تو انھوں نے فون نہیں اٹھایا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.