4 اپریل 2013
وقت اشاعت: 20:28
تحریک انصاف اور عوامی مسلم لیگ کی راولپنڈی میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ
جیو نیوز - راولپنڈی …تحریک انصاف اور عوامی مسلم لیگ نے آیندہ عام انتخابات میں راول پنڈی کی نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹ منٹ کا اعلان کر دیا ، عمران خان کہتے ہیں کہ الیکشن یہ تاثر غلط ثابت کر دے گا کہ راول پنڈی مسلم لیگ ن کا شہر ہے۔ عوامی مسلم لیگ کے صدر شیخ رشید احمد نے اسلام آباد میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی اور انتخابی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔عمران خان نے کہا کہ این اے 55 اور 56 پر تحریک انصاف اور عوامی مسلم لیگ ایک دوسرے کی حمایت کریں گی۔شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ دونوں جماعتوں مشترکا انتخابی مہم چلائیں گی اور آخری جلسہ بھی مل کر منعقد کیا جائے گا۔