4 اپریل 2013
وقت اشاعت: 20:28
لاہور: بجلی کے 100 سے زائد فیڈرز بند، متعددعلاقے تاریکی میں گم
جیو نیوز - لاہور…لاہور میں بجلی کے 100 سے زائد فیڈرز بند ہوگئے، جس کے بعد متعدد علاقے تاریکی میں ڈوب گئے۔ ذرائع کے مطابق واپڈا ٹاوٴن، ٹاوٴن شپ، گرین ٹاوٴن، جوہرٹاوٴن، سبزہ زار، ٹھوکرنیازبیگ میں بجلی بند ہے۔ لیسکو ذرائع کے مطابق لیسکوکا شارٹ فال 2 ہزار میگاواٹ سے تجاوزکرگیا، لیسکوکے علاوہ نیشنل کنٹرول سینٹراسلام آبادبھی لوڈشیڈنگ کررہاہے۔ لیسکو حکام کے مطابق ہمیں 3 ہزار کے بجائے ایک ہزار میگاواٹ سے بھی کم بجلی مل رہی ہے، اس وقت ہنگامی صورتحال کاسامناہے، گرڈز بندکرکے سسٹم بچارہے ہیں، لاہورکے گردونواح میں تمام پاورہاوٴسزتیل اور فنڈزنہ ملنے کے باعث بندپڑے ہیں۔