4 اپریل 2013
وقت اشاعت: 22:18
الیکشن کمیشن جعلی ڈگری والے 24 سیاستدانوں کے کیسز کی سماعت آج کریگا
جیو نیوز - اسلام آباد…الیکشن کمیشن ایچ ای سی کی جانب سے قرار دیئے جانے والے جعلی اور غیر مستند ڈگری والے 24 سابق ارکان پارلیمنٹ کے کیسز کی سماعت آج کریگا۔ الیکشن کمیشن نے جعلی اور غیرمستند ڈگری والے 27 سابق ارکان پارلیمنٹ کے کیسز نمٹا دیے تھے تاہم سپریم کورٹ کے حکم پر انہیں دوبارہ نوٹس بھجوائے گئے، تین ارکان انتقال کر چکے ہیں۔ جن 24 سابق ارکان اسمبلی کو الیکشن کمیشن نے طلب کیا ہے ان میں سابق ارکان قومی اسمبلی حاجی عمر گورگیج، سیدامیرشاہ جاموٹ،دیوان عاشق حسین بخاری، سابق سینیٹراسرار اللہ زہری، نواب زادہ محمد اکبر، گل محمد لاٹ،میرمحبت خان مری اور ریحانہ یحیٰی بلوچ شامل ہیں۔ پنجاب اسمبلی کے سابق ارکان شمائلہ رانا، شفیق احمد گجر، روبینہ عرفان ، سیمل کامران ،شبینہ خان، شجاعت احمد ، رانا اعجاز،وسیم افضل گوندل اورثمینہ خاور حیات کوبھی طلب کیاگیاہے۔ سندھ اسمبلی کے سابق ارکان غلام سرورسیال، مکیش کمار، پتمبرسہوانی، بشیراحمد خان اور میر نادر مگسی جبکہ بلوچستان کے طارق مگسی اور سینیٹ کے امیدوار ڈاکٹر اسرار حسین کو بھی بلایا گیا ہے۔