4 اپریل 2013
وقت اشاعت: 22:58
اسلام آباد: باراتیوں سے بھری بس کار سے ٹکرا کر الٹ گئی، 18 افراد زخمی
جیو نیوز - اسلام آباد… اسلام آباد میں تھانا شہزاد ٹاؤن کے علاقے میں ایکسپریس وے پر بارایتوں سے بھر ی بس کار سے ٹکرا جانے کے باعث الٹ گئی۔بس گولڑہ سے کھنہ پل کی جانب جار ہی تھی۔بس الٹنے سے خواتین اور بچوں سمیت 18 افراد زخمی ہوگئے ، جنہیں ریسکیو اور دیگر امدادی اداروں نے پمز اسپتال منتقل کر دیا ہے۔پولیس کے مطابق ٹریفک حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔