تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 اپریل 2013
وقت اشاعت: 23:18

کراچی: قائد آباد میں پولیس کی کارروائی، 18ملزمان گرفتار

جیو نیوز - کراچی…کراچی کے علاقے گلشن بونیر میں پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے 18 مبینہ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق قائد آباد کے علاقے گلشن بونیر میں کارروائی کے دوران 18 مشتبہ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے،گرفتار کئے جانے والے ملزمان کے قبضے سے 3 ٹی ٹی پستول ، ایک رائفل اور گولیاں بھی ملی ہیں۔ دوسری جانب بنارس کے علاقے پیر آباد میں منشیات کے اڈے پر چھاپہ مارا گیا،ڈی ایس پی زاھد حسین کے مطابق حیات نامی منشیات فروش کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا گیا، لیکن ملزم حیات کو گرفتار نہیں کیا جاسکا البتہ دیگر 3 ملزمان کو گرفتار کرکے ڈیڑھ کلو گرام چرس برآمد کرلی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.