5 اپریل 2013
وقت اشاعت: 7:59
کوئٹہ: سابق صوبائی وزیر علی مدد جتک کو جعلی ڈگری کیس میں دو سال قید و جرمانہ
جیو نیوز - کوئٹہ…ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت نے سابق صوبائی وزیر علی مدد جتک کو جعلی ڈگری کیس میں سزا سنا دی۔ ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت نے علی مدد جتک کو دو سال قید اور دس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ واضح رہے کہ علی مدد جتک کے خلاف الیکشن کمیشن نے جعلی ڈگری پر ایف آئی آر درج کرائی تھی،ان کی بی اے کی ڈگری کو شاہ عبداللطیف بھٹائی یونیورسٹی خیرپور نے غیرمستند قرار دیا تھا۔ عدالت سے سزا کے بعد پولیس نے انہیں سیشن کورٹ کے باہر سے گرفتارکرلیا۔ اس موقع پر علی مدد جتک نے کہا کہ انہیں عدالت کا فیصلہ منظور ہے،فیصلے کے خلاف اعلیٰ عدلیہ سے رجوع کروں گا، پرویزمشرف نے آئین وقانون توڑاوہ آج انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔