5 اپریل 2013
وقت اشاعت: 8:18
پشاور:غیرت کے نام پر بیوی اور کزن کا قتل
جیو نیوز - پشاور…پشاور کے نواحی علاقہ لنڈی سڑک میں ایک شخص نے غیرت کے نام پر بیوی اور کزن کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق اختر گل نامی شخص نے اپنے دو بھائیوں کے ساتھ مل کر فائرنگ کی۔ جس سے اختر گل کی اہلیہ شاد بی بی اور کزن اسماعیل مارے گئے۔ ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزم کو شک تھاکہ اس کی بیوی کے اسماعیل سے ناجائز تعلقات ہیںَ۔ جس پر اس نے اپنی بیوی اور کزن کو قتل کر دیا۔