5 اپریل 2013
وقت اشاعت: 8:48
الیکشن کمیشن نے بیلٹ پیپر میں خالی خانہ شامل کرنے کا فیصلہ موٴخرکردیا
جیو نیوز - اسلام آباد…الیکشن کمیشن نے بیلٹ پیپر میں خالی خانہ شامل کرنے کا فیصلہ موخرکردیا۔اس حوالے سے الیکشن کمیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بیلٹ پیپر میں خالی خانہ شامل کرنے میں بعض قانونی پیچیدگیاں ہیں جبکہ انتخابی شیڈول کے بعد انتخابی عمل میں تبدیلی نہیں ہو سکتی۔