تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 اپریل 2013
وقت اشاعت: 10:8

سابق ایم این اے ہمایوں عزیز کرد کی جعلی ڈگری پر سزا کالعدم

جیو نیوز - سبی…بلوچستان ہائی کورٹ سبی بنچ نے سابق رکن قومی اسمبلی ہمایوں عزیز کرد کی جعلی ڈگری کیس میں سیشن کورٹ کی جانب سے دی گئی سزا کو کالعدم قرار دیدیا۔ سابق رکن قومی اسمبلی ہمایوں عزیز کرد کو تین روز قبل سیشن کورٹ کی عدالت نیایک سال قید اور پانچ ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی تھی،جسے ان کی جانب سے بلوچستان ہائی کورٹ کے سبی بنچ میں چیلنج کیاگیاتھا ،آج جسٹس عبدالقادر مینگل پر مشتمل بنچ نے ان کی سزا کو کالعدم قرار دے دیا،دوسری جانب ہمایوں عزیز کرد کی سزا کو کالعدم قراردئیے جانے کے فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.