تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 اپریل 2013
وقت اشاعت: 11:18

مجھ پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں، شہبازشریف

جیو نیوز - لاہور…مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے اپنے کاغذات نامزدگی پر داخل کرائے گئے اعتراضات کے جواب میں کہا ہے کہ ان پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں، ہمارے خلاف سازش میں چار کا ٹولہ شامل ہے۔ ان کے نادہندہ ہونے یازندگی میں کبھی بھی قرض معاف کرانا ثابت ہوجائے تو وہ ہمیشہ ہمیشہ کیلئے سیاست چھوڑ دیں گے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما میاں شہباز شریف نے کہاکہ ان پر الزامات لگانے والے ن لیگ کی کامیابی سے گھبراکر سازش کررہے ہیں اور وہ جانتے ہیں اس سازش میں کون لوگ ملوث ہیں ۔میاں شہباز شریف نے کہاکہ وہ اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کو نہ صرف مسترد کرتے ہیں بلکہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ چیئرمین نیب ان پر لگائے گئے الزامات کی تردید کریں ورنہ قانونی کارروائی کے لیے تیار رہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.