5 اپریل 2013
وقت اشاعت: 11:28
پرویز مشرف کے این اے139قصور سے کاغذات نامزدگی مسترد
جیو نیوز - قصور…پرویز مشرف کے این اے139قصور سے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے گئے ہیں۔این اے139قصور سے جاوید قصوری ایڈووکیٹ نے پرویزمشرف کے کاغذات پر6 اعتراضات لگائے تھے،اعتراض کنندہ جاویدقصوری ایڈوکیٹ کا کہنا تھاکہ پرویز مشرف آئین کے آرٹیکل 62 اور63پر پورانہیں اترتے ،ریٹرننگ افسرمحمدسلیم نے دلائل سن کرپرویز مشرف کے کاغذات مستردکردیئے۔