5 اپریل 2013
وقت اشاعت: 11:48
مشرف پر غداری کا مقدمہ چلانے کی درخواست ،سماعت پیر کو ہوگی
جیو نیوز - اسلام آباد…پرویز مشرف کے خلاف غداری کا مقدمہ چلانے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہے۔چیف جسٹس پاکستان افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں 3رکنی بنچ پیر کو اِس درخواست کی سماعت کرے گا۔درخواست ہائی کورٹ بارراول پنڈی کے صدر توفیق آصف نے دائر کی تھی۔