5 اپریل 2013
وقت اشاعت: 13:28
ترقیاتی منصوبوں کی تنسیخ کیخلاف راجہ پرویز اشرف کی انٹراکورٹ اپیل
جیو نیوز - اسلام آباد…سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف نے اپنے حلقہ گوجر خان میں دو ترقیاتی منصوبوں کا ٹھیکہ منسوخ کرنے کے عدالتی فیصلے پر اسلام اباد ہائیکورٹ میں انٹراکورٹ اپیل دائر کر دی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے دو سڑکوں کی تعمیر کا ٹھیکا پیپرا قوانین کی خلاف ورزی پر منسوخ کیا تھا جس کا فیصلہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے جاری کیا۔ سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے انٹرا کورٹ اپیل میں موقف اختیار کیا ہے کہ اُنہیں سنے بغیر فیصلہ جاری کیا گیا۔ انٹرا کورٹ اپیل کی پیر کو سماعت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ کا دو رکنی بنچ تشکیل دے دیا گیا ہے جو جسٹس ریاض احمد خان اور جسٹس نور الحق قریشی پر مشتمل ہے۔