5 اپریل 2013
وقت اشاعت: 13:38
کراچی:پرویز مشرف کے کاغذات نامزدگی پرایک اور اعتراض
جیو نیوز - کراچی…اے پی ایم ایل کے سربراہ جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے این اے 250 سے کاغذات نامزدگی پرایک اور اعتراض دائر کردیا گیا۔ اعتراض کی درخواست خالد عرشی ایڈووکیٹ نے قومی اسمبلی کے حلقے 250 کے ریٹرننگ آفیسر کے پاس جمع کرائی ۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ سپریم کورٹ تین نومبر 2007 کے آمرانہ اقدامات کے خلاف 2009 میں فیصلہ دے چکی ہے ،سپریم کورٹ کے فیصلے کے پیش نظرپرویز مشرف انتخاب کے لئے نااہل ہیں۔