5 اپریل 2013
وقت اشاعت: 13:48
پنجاب کی نگراں کابینہ میں مزید 2 وزراء شامل، حلف اٹھالیا، تعداد 6 ہوگئی
جیو نیوز - لاہور … پنجاب کی نگراں کابینہ میں 2 نئے وزراء شامل ہوگئے، دونوں وزراء نے حلف اٹھالیا، صوبائی کابینہ میں شامل وزراء کی تعداد 6 ہوگئی۔ گورنر ہاوٴس پنجاب میں ہونیوالی تقریب میں نگراں صوبائی کابینہ کے 2 وزراء جمشید رحمت اللہ اور قیصر ذوالفقار نے حلف اٹھالیا، دونوں وزراء سے گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود نے حلف لیا۔ 2 نئے وزراء کی شمولیت کے بعد پنجاب کی نگراں کابینہ کے ارکان کی تعداد 6 ہوگئی۔