تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 اپریل 2013
وقت اشاعت: 14:8

ریٹرننگ افسران کے سوالات پر عوام کوتشویش ہے،الطاف حسین

جیو نیوز - کراچی…متحدہ قومی موومنت کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ ریٹرننگ افسران تضحیک آمیزسوالات کررہے ہیں، ریٹرننگ افسران کے سوالات پرپاکستان کے عوام کوتشویش ہے،پوری دنیاکی نظریں پاکستان کے انتخابات پرلگی ہوئی ہیں،ایک امیدوارکے کاغذات نظریہ پاکستان پرکالم لکھنے کے باعث مستردکردیئے گئے،شکوک وشبہات پیداہورہے ہیں کہ انتخابات وقت پرہونگے بھی یانہیں۔کراچی میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین کا کہناتھاکہ ایک اُمیدوار کے کاغذات نام زدگی نظریہ پاکستان پر کالم لکھنے کی وجہ سے مسترد ہوگئے،چاہتاہوں پارلیمنٹ یاسپریم کورٹ نظریہ پاکستان کی وضاحت کردیں۔الطاف حسین نے کہا کہ بدقسمتی سے ہماریہاں اجتہادکی توہین کی جارہی ہے،یہاں خودکودوسروں کے مقابلے میں سپریم ظاہرکرنے کی کوشش کی جارہی ہے، عجیب وغریب سوال کرکے امیدواروں کی تضحیک اورتذلیل کی جارہی ہے،امیدواروں سے ایسے سوالات کرکے انہیں انتخابات سے دورکیاجارہاہے۔انہوں نے کہا کہ عض ریٹرننگ افسران نجی نوعیت کے سوالات کر رہے ہیں کہ آپکتنی بیویاں ہیں اورکس کی ساتھ زیادہ وقت گزارتے ہیں،دوسروں کی زندگی کاکھوج لگانے کے بجائے پردہ پوشی کرنی چاہیے،کسی کی قانونی اہلیت پرشک کرناالیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے،ریٹرننگ افسران جوسوالات پوچھ رہے ہیں وہ کس حیثیت سے جائزہیں،کسی کی نجی زندگی کے بارے میں سوالات پوچھناغلط ہے۔اِ س موقع پر انہوں نے چیف الیکشن کمشنرسے درخواست کی کہ وہ ٹی وی پرآکرنمازجنازہ کاطریقہ بتادیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.