تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 اپریل 2013
وقت اشاعت: 17:18

کشمیر،سیاچن اور سرکریک کے مسائل مذاکرات سے حل ہو نا چاہئیں،سلمان بشیر

جیو نیوز - نئی دلی…بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر سلمان بشیر نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر،سیاچن اور سرکریک کے معاملات مذاکرات کے ذریعے حل ہو نا چاہیے۔نئی دلی میں صحافیوں سے گفتگو میں سلمان بشیر کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ پاکستان تمام تنازعات کا حل چا ہتا ہے۔ مسئلہ کشمیر،سیاچن اور سرکریک کے تنازعات مذاکرات کے ذریعے حل ہونا اہم ہے۔سلمان بشیر کا کہنا تھا کہ بھارت کیساتھ تجارتی روابط،دوطرفہ تعلقات،ویزاسہولیات اورعوامی رابطوں پربات چیت ضروری ہے۔پاک بھارت تعلقات میں دوستی کے رشتے باہمی مذاکرات کے ذریعے قائم ہوسکتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.