5 اپریل 2013
وقت اشاعت: 19:38
کراچی: لاسی گوٹھ میں رینجرز کا آپریشن، تحریک طالبان کا دہشتگرد ہلاک
جیو نیوز - کراچی … کراچی کے علاقے لاسی گوٹھ میں رینجرز کے آپریشن کے دوران کالعدم تحریک طالبان کا ایک دہشت گرد مارا گیا، ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق رینجرز نے لاسی گوٹھ میں آپریشن کیا ، ایک گھر پر چھاپے کے دوران کالعدم تحریک طالبان کا دہشت گرد نعمت اللہ محسود ہلاک ہوگیا، ہلاک دہشت گرد کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے ۔ رینجرز ذرائع کا کہنا ہے کہ نعمت اللہ محسود دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔