5 اپریل 2013
وقت اشاعت: 19:49
ملت جعفر ووٹ کی طاقت سے تبدیلی لائے گی ،علامہ مختار امامی
جیو نیوز - کراچی…ملت جعفریہ اپنے ووٹ کی طاقت سے ملک میں تبدیلی لائے گی۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ مختار امامی نے الیکشن سیل وحدت ہاؤس کراچی میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں الیکشن سیل سندھ کے انچارج عبداللہ مطہری، کراچی الیکشن سیل کے انچارج اصغر عباس زیدی ،ترجمان مرکزی الیکشن سیل علامہ حیدر عباس عابدی، سلمان حسینی، علامہ علی انور جعفری،مبشر حسن، آصف صفوی سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ علامہ مختار امامی کا کہنا تھا کہ کہ ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے سندھ بھر سے قومی اور صوبائی اسمبلیوں پر نمائندگان کھڑے کیے گئے ہیں جن میں سے اب تک کافی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے ہیں جبکہ بہت سے امیدواروں کی اسکروٹنی کا عمل تاحال جاری ہے ۔ سیاسی جماعتوں نے ہمیشہ ملت جعفریہ کے حقوق پامال کئے اور اس بار ہم خود الیکشن میں حصہ لے کر اپنے ووٹ کی طاقت کو استعمال کریں گے ۔ دریں اثناء مجلس وحدت مسلمین ،کراچی کی جانب نامزد کردہ امیدوراوں میں سے مزید دو امیدواروں قومی اسمبلی کی نشست این اے 257سے پروفیسر ڈاکٹرحسن جعفر رضوی اور صوبائی اسمبلی کی نشست پی ایس127 سے مختار حسین کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے ہیں۔