تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 اپریل 2013
وقت اشاعت: 20:38

کھاد کمپنیوں کو گیس فراہمی کے مسائل فوری حل کیے جائیں گے،ظفر محمود

جیو نیوز - اسلام آباد…وفاقی سیکریٹری صنعت و پیداوار ظفر محمود کا کہنا ہے کہ کھاد بنانے والی کمپنیوں کو گیس فراہمی کے مسائل فوری حل کیے جائیں گے ۔وفاقی سیکریٹری صنعت و پیداوار ظفر محمود کے مطابق ملک میں اس وقت کھاد کی قلت سے متعلق کوئی شکایات نہیں۔ ملک میں زرعی شعبے کے لیے کھاد ضرورت کے مطابق موجود ہے۔ ظفر محمود نے بتایا کہا کہ اگر کسی بھی فڑٹیلائزر کمپنی کو گیس سے متعلق مسائل ہیں تو ان سے رابطہ کیا جائے۔ فرٹیلائزر کمپنیوں اور وزارت پیٹرولیم کے ساتھ مل کر مسئلے کو حل کرلیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.