تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 اپریل 2013
وقت اشاعت: 21:48

میٹرک کے ڈھائی ہزارسے زا ئد طلبا کا مستقبل خطرے میں

جیو نیوز - کراچی…میٹرک کے ڈھائی ہزارسے زا ئد طلبا کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا ہے، 2نجی اسکولوں نے میٹرک کے امتحانات لینے سے انکار کردیا ۔ ذرائع کے مطابق محمد شفی سیکنڈری اسکول شیرشاہ اور میٹرو پولیٹن اسکول گلستان جوہرنے پیپرزلینے سے انکار کردیا ہے، ان دونوں اسکولوں میں تقریباً 2 ہزار بچوں کا سینٹرقائم کیاگیاہے ، دونوں اسکول کی انتظامیہ نے سیکیورٹی وجوہات پر امتحانات لینے سے انکار کیا ہے۔ اسکول انتظامیہ کامطالبہ ہے کہ اسکول کے اندر رینجرز تعینات کی جائے، سیکیورٹی فراہم نہیں کی گئی توامتحانات نہیں لیں گے۔ دونوں اسکولوں نے امتحانات نہ لیے تو ہزاروں بچے پیپردینے سے محروم ہوسکتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.