6 اپریل 2013
وقت اشاعت: 3:19
کراچی: امراض قلب میں مضر صحت کھاناکھانے سے 14افرادکی حالت خراب
جیو نیوز - کراچی....شہر کے ادارہ امراض قلب میں زہریلا کھانا کھانے سے 14 افراد کی حالت غیر ہوگئی۔اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ادارہ امراض قلب میں مریضوں کے ساتھ آنے والے تیمارداروں کو 2نامعلوم افراد نے کھانا کھلایا۔ کھانا کھانے کے بعد 14 افراد کی حالت غیر ہوگئی جن میں ایک بچہ اور 3 خواتین بھی شامل ہیں۔ متاثرہ افراد کو جناح اسپتال کی ایمرجنسی میں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد وارڈ میں منتقل کردیا گیا جہاں ان کا علاج کیا جارہا ہے۔متاثرین مریضوں کے ستاھ آنے والے تیماردار تھے جنہیں 2 نامعلوم افراد نے کھانا دیا تھا۔