تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 اپریل 2013
وقت اشاعت: 9:39

مجھ سمیت تمام جورو کے غلام ہیں ،اعتزاز احسن

جیو نیوز - لاہور…پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ وہ اکیلے نہیں صدرآصف زرداری ، نواز شریف ، عمران خان اور مولانا فضل الرحمان سمیت سب جورو کے غلام ہیں، لاہورمیں الیکشن کمیشن کے دفتر میں اپنی اہلیہ بشریٰ اعتزاز کے قومی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے موقع پر صحافیوں سے ہلکے پھلکے انداز میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا وہ جورو کے غلام ہیں اس لئے بیگم کے کاغذات خود جمع کرانے آئے ہیں ،اپنی بات میں وزن پیدا کرنے کیلئے انہوں نے کہا کہ انگریزی ادب کا معروف ڈرامہ نگار شیکسپیئر بھی جورو کا غلام تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.