6 اپریل 2013
وقت اشاعت: 13:29
ن لیگ سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ پربات چیت جاری ہے،مولانا عطاالرحمان
جیو نیوز - پشاور…جمعیت علمائے اسلام خیبرپختونخواکے نائب امیرمولاناعطاء الرحمان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے بات چیت جاری ہے۔پارٹی نظم وضبط کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائیگی۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے چارپشاورچارکے امیدوارارباب کمال کی جمعیت علمائے اسلام میں شمولیت کے اعلان کے موقع پرمیڈیا سے گفتگومیں مولاناعطاء الرحمان کا کہناتھا کہ مسلم لیگ ن کے ساتھ مذاکرات میں تعطل لیگی رہنماوٴں کی سرد مہری کی وجہ سے پیداہوا۔ تاہم اب مذاکرات جاری ہیں ان کا کہناتھا کہ دونوں جماعتوں کے مرکزی قائدین سیٹ ایڈجسٹمنٹ چاہتے ہیں لیکن پنجاب میں مسلم لیگ جے یوآئی سے بات چیت نہیں کررہی اورخیبرپختونخوامیں بھی اپنی ساری خواہشات کی تکمیل چاہتی ہے۔ ان کا کہناتھا کہ قومی وطن پارٹی کے ساتھ صوابی میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوچکی ہے۔ ان کا کہناتھا کہ اگر17اپریل تک پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کے فیصلوں میں تبدیلی کا امکان ہے۔