تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 اپریل 2013
وقت اشاعت: 13:41

تعلیم انتہا پسندی کے خلاف موثر ترین ہتھیار ہے، نجم سیٹھی

جیو نیوز - لاہور… نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ تعلیم انتہا پسندی کے خلاف موثر ترین ہتھیار ہے،تعلیم عام کرکے غربت اور بے روزگاری کے عفریت پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ لاہور میں تعلیمی پروگرامز کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کے دوران نجم سیٹھی نے ہدایت کی کہ اساتذہ کی ٹرانسفر پالیسی مکمل طور پر میرٹ پر مبنی ہونی چاہیئے۔ ڈیپوٹیشن پالیسی پر قواعد وضوابط کے مطابق عمل کیا جانا چاہیئے۔ نگران وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ کالجوں میں آئی ٹی لیبز کے قیام کے لئے قابل عمل تجاویز پیش کی جائیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.