تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 اپریل 2013
وقت اشاعت: 13:49

شہباز شریف کے الزامات میں کوئی صداقت نہیں،فرحت اللہ بابر

جیو نیوز - اسلام آباد…صدارتی ترجمان فرحت اللہ بابر نے شہباز شریف کی طرف سے اس الزام کی تر دید کی ہے جس مین انہوں نے الزام عائد کیا تھا کہ انہیں نادہندہ قراردینے کے پیچھے ایوان صدر ملوث ہے۔ انکا کہنا ہے کہ نیب ایک خودمختار ادارہ ہے جو ایوان صدر سے کسی قسم کی ہدایات لینے کا پابند نہیں ہے۔صدارتی ترجمان فرحت اللہ بابر نے ایک بیان میں کہا کہ نیب کی طرف سے الیکشن کمیشن کو کوئی معلومات دی گئی ہیں یا نہیں۔اس کا ایوان صدر کو کوئی علم نہیں ہے۔ایوان صدر کسی جماعت کے ساتھ یا کسی سیاسی سرگرمی میں ملوث نہیں ہے۔ترجمان کاکہنا تھا کہ ایوان صدر ملک میں غیر جانبدارانہ اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کا خواہاں ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.