6 اپریل 2013
وقت اشاعت: 13:59
بھارت نے 17پاکستانی قیدی رینجرز حکام کے حوالے کردیئے
جیو نیوز - لاہور…بھارت نے 17پاکستانی قیدی واہگہ بارڈر پر رینجرز حکام کے حوالے کردیئے۔ ان قیدیوں میں 14ماہی گیر بھی شامل ہیں۔واہگہ بارڈر پر 17 پاکستانی قیدیوں کورینجرز حکام کے حوالے کیا گیا۔ بھارتی جیلوں سے رہا کئے گئے ان قیدیوں میں سے 3ایسے بھی ہیں جن کا کہنا ہے کہ وہ غلطی سے سرحد پار کر گئے ، جس کی پاداش میں انہیں بھارتی جیل کاٹنا پڑی۔