تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 اپریل 2013
وقت اشاعت: 14:9

پشاور کے بورڈ بازار میں تجاوزات کے خلاف آپریشن

جیو نیوز - پشاور…پشاور کے بورڈ بازار میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیاگیا۔ محکمہ آبپاشی اور پشاور کی ضلعی ا نتظامیہ نے بورڈ بازار میں مشترکہ آپریشن کیا۔ جس دوران ڈھائی سو سے زیادہ دکانوں کے تھڑے اور شیڈز مسمار کئے گئے۔ دوران آپریشن ہیوی مشینری کا استعمال کیاگیا اور سڑک کنارے نصب سائن بورڈز بھی گرادیئے گئے۔ آپریشن کے دوران بھی مقامی دکانداروں کو تجاوزات ہٹانے کا وقت دیاگیا جس دوران رضاکارانہ طور پر بھی تجاوزات ہٹالی گئیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.