تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 اپریل 2013
وقت اشاعت: 17:19

شیخ وقاص اکرم اور یاسر رضا کی ڈگریاں جعلی ہیں، ایچ ای سی

جیو نیوز - اسلام آباد…ہائر ایجوکیشن کمیشن نے الیکشن کمیشن کو باضابطہ طورپر آگاہ کردیا ہے کہ سابق وفاقی وزیر شیخ وقاص اکرم اور پنجاب اسمبلی کے سابق رکن یاسر رضا کی ڈگریاں جعلی ہیں۔ہائر ایجوکیشن کمیشن نے الیکشن کمیشن کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سابق وفاقی وزیر شیخ وقاص اکرم کی اے لیول کی ڈگری جعلی ہے ، اس کے علاوہ پنجاب اسمبلی کے سابق رکن یاسر رضا کی ایف اے کی ڈگری بھی جعلی ہے اور اسی وجہ سے ان کی بی اے کی ڈگری بھی منسوخ کردی گئی ہے ، ایچ ای سی کو ایک سو نواسی سابق ارکان پارلے منٹ کی ڈگریوں کی تصدیق پانچ اپریل تک کرنا تھی ، آج ایچ ای سی کی طرف سے الیکشن کمیشن کو بھیجی گء? تفصیلات کے مطابق 80 سابق ارکین پارلیمنٹ کی ڈگریاں درست قرار پائی ہیں ، ان میں امیر مقام، چودھری نثار، صمصام بخاری، خورشید شاہ، نرگس فیض ملک، طلحہٰ محمود اور افراسیاب خٹک کی ڈگریاں بھی شامل ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.