تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 اپریل 2013
وقت اشاعت: 20:52

انتخابات کے التوا کا مطالبہ نہیں کیا، الطاف حسین

جیو نیوز - کراچی…ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے کہاہے کہ انہوں نے انتخابات کے التوا کا مطالبہ نہیں کیا،الطاف حسین نے سپریم کورٹ بار کی سابق صدر عاصمہ جہانگیرسے ٹیلی فون پرگفتگوکرتے ہوئے کہاکہ وہ انتخابات کا التواہرگزنہیں چاہتے بلکہ ان کی خواہش ہے کہ انتخابات وقت پراورصاف وشفاف ہوں،اس موقع پر عاصمہ جہانگیر کا کہنا تھا کہ جمہوریت پسندجماعتیں انتخابات کابروقت انعقادچاہتی ہیں،ان کا کہنا تھاکہ گزشتہ روزبیان کردہ الطاف حسین کے خیالات سے اُن کو مکمل اتفاق ہے،عاصمہ جہانگیر نے کہا مخصوص ذہنیت رکھنے والاحلقہ روشن خیال عوام پرجبرکے ذریعے خیالات تھوپناچاہتاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.