تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 اپریل 2013
وقت اشاعت: 20:52

پی پی رہنما فہمیدہ شاہ کی ایم کیوایم میں شمولیت کا اعلان

جیو نیوز - کراچی…ٹھٹھہ سے تعلق رکھنے والی پیپلزپارٹی کی رہنما فہمیدہ شاہ شوہر اور ساتھیوں سمیت ایم کیوایم مین شامل ہوں گئیں،اِس موقع پرایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ سندھ کی خوشحالی سے ملک میں بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا، اقتدار میں آکر وڈیرو کی جیلوں کو توڑ دینگے۔کراچی میں ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر فہمیدہ شا ہ اور ان کے شوہر شفیق شاہ کی ایم کیو ایم میں شمولیت کے موقع پر ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ سندھ کاآئندہ وزیراعلیٰ ایم کیو ایم سے ہوگا،انہوں نے فہمیدہ شاہ اور ان کے شوہر کو ایم کیو ایم میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر فہمیدہ شاہ نے کہا کہ وہ 33 سال سے پیپلز پارٹی سے وابستہ رہی لیکن پیپلز پارٹی نے ہمیشہ حق تلفی کی اور ہم نے نا انصافیوں کو دیکھتے ہوئے ایم کیو ایم شمولیت اختیار کررہے ہیں،انشااللہ ٹھٹھہ کو ایم کیو ایم کا قلعہ بنائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.