تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 اپریل 2013
وقت اشاعت: 21:12

بسنت منانے یا نہ منانے کافیصلہ ایک دو روز میں کرلیا جائیگا،نجم سیٹھی

جیو نیوز - لاہور…پنجاب کے نگران وزیر اعلیٰ نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ بسنت منانے یا نہ منانے کافیصلہ ایک دو روز میں کرلیا جائیگا ،حادثات ہوتے رہتے ہیں لیکن ان کی وجہ سے سرگرمیاں نہیں رکنی چاہئیں ۔ لاہورمیں اولڈ راوینز کے عشائیے میں خطاب کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ چھ سات روزمیں وزارتوں کے خواہش مند 200سے زائد افراد کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں لیکن موجودہ کابینہ میں توسیع نہیں ہوگی ، ۔ نجم سیٹھی کا کہناتھاکہ الیکشن ہر صورت اپنے وقت پرہوں گے ، ہمیں میٹروبس جیسے مزید اچھے منصوبوں کی ضرورت ہے۔ نگران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بسنت کے حوالے سے فیصلہ ایک دوروز میں ہوجائے گا ، حادثات کی وجہ سے سرگرمیاں بند نہیں ہونی چاہئیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.