تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 اپریل 2013
وقت اشاعت: 18:12

کراچی:لیاری میں سی آئی ڈی کی کارروائی، دوڈاکو گرفتار

جیو نیوز - کراچی…کراچی میں لیاری کے علاقے میں سی آئی ڈی نے کارروائی کرکے بدنام زمانہ دو ڈاکوں کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی سی آئی ڈی فیاض خان نے پریس کانفرنس میں میڈیا کو بتایا کہ لیاری کے علاقے کلاکوٹ میں سی آئی ڈی کارروائی کرکے دو بدنام زمانہ ڈاکو غلام حیدر عرف حیدری اور غلام مصطفیٰ عرف گلو کو گرفتار کرلیا ۔ ایس ایس پی سی آئی ڈی نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے ایک راکٹ لانچر، ایک راکٹ، ایک کلاشن کوف اور دو ٹی ٹی پستول برآمد ہوا ہے۔ ملزمان لاڑکانہ سمیت اندرون سندھ میں پولیس افسران اور خواتین کو قتل کرنے سمیت درجنوں وارداتوں میں مطلوب تھے۔ ایس ایس پی فیاض خان نے حکومت سندھ سے ملزمان کی گرفتاری پر دس دس لاکھ روپے انعام مقرر کرنے کی سفارش بھی کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.