تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 اپریل 2013
وقت اشاعت: 18:58

پرویز مشرف کیخلاف مقدمات، سپریم کورٹ کا بینچ تبدیل

جیو نیوز - اسلام آباد … سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے خلاف بغاوت اور غداری کے مقدمات کی سماعت کرنے والا سپریم کورٹ کا بینچ تبدیل کردیا گیا، اب جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ کل درخواستوں کی سماعت کرے گا۔ پرویز مشرف کے خلاف بغاوت اور غداری کے مقدمے کی سماعت کیلئے پہلے چیف جسٹس کی سربراہی میں 3رکنی بینچ تشکیل دیا گیا تھا تاہم آج سپریم کورٹ کے اس بینچ کو تبدیل کرتے ہوئے۔ جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ بنایا گیا ہے جو کل پرویز مشرف کے خلاف درخواستوں کی سماعت کرے گا۔ پرویز مشرف کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر 5 درخواستوں کو یکجا کرکے سماعت کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.