تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 اپریل 2013
وقت اشاعت: 19:53

شفاف انتخابات کیلیے ریٹرننگ افسران کاکرداراہم ہے،جسٹس افتخار

جیو نیوز - لاہور…چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ ریٹرننگ افسران کوپیش مشکلات کے حل کیلیے ہدایات جاری کردی گئی ہیں ۔یہ مشکلات ہمارے کام میں رکاوٹ نہیں ہونی چاہییں، ہمیں اپنے فرض کوتکمیل تک پہنچاناچاہیے،شفاف انتخابات کیلیے ریٹرننگ افسران کاکرداراہم ہے،جوڈیشل افسران کی انتخابی عمل میں شرکت قومی مفادمیں ہے،انھیں شفاف،منصفانہ انتخابات کے انعقادکی ذمہ داری سونپی گئی ہے،جوڈیشل افسران معاشرے میں باعزت مقام رکھتے ہیں،ان پرسب کی نظرہوتی ہے،آپ کی ایک غلطی پربھی سب باتیں بنائیں گے، بغیرکسی دباوکے اپنی ذمے داری قانون کیمطابق نبھائیں،انھوں نے ان خیالات کا اظہار جوڈیشل اکیڈمی میں ریٹرننگ افسران سے خطاب کے دوران کیا ۔انھوں نے مزید کہا کہ ہم سب مل کرہی الیکشن کوباوقاراورقابل اعتباربناسکتے ہیں،چیف الیکشن کمشنرکی ملک اوربیرون ملک بہت عزت ہے،وہ نہایت بااصول اورایماندارآدمی ہیں،ضابطہ اخلاق پرسب سے پابندی کروائی جائے،الیکشن کوقانون اورقاعدے کے مطابق کروایاجائے،اس مقصد کیلیے ریٹرننگ افسران ادارتی کرداراداکررہے ہیں،ریٹرننگ افسران عدلیہ کے نمایند ے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.